لیکیج کی نشانیاں
- ٹینکی معمول سے جلدی خالی ہوتی ہے، یا موٹر زیادہ چلتی ہے۔
- دیواروں پر سیلن، اکھڑتا رنگ یا نمک کے نشان۔
- سارے نل بند ہوں پھر بھی پانی بہنے کی آواز۔
- فلش کا پانی کموڈ میں مسلسل جاتا رہے۔
ایک آسان ٹیسٹ
رات کو سارے نل بند کر کے ٹینکی کا لیول (یا میٹر) نوٹ کریں، اور صبح کسی کے پانی استعمال کرنے سے پہلے دوبارہ دیکھیں۔ لیول کم ہو تو ٹینکی اور نلوں کے بیچ کہیں لیکیج ہے۔
پلمبر کب بلائیں
ٹپکتے نل کی واشر چھوٹا کام ہے، مگر دیوار یا فرش کے اندر لیکیج کے لیے پلمبر چاہیے، کیونکہ نقصان وقت کے ساتھ بڑھتا ہے۔ پانی سوئچ یا ساکٹ کے قریب ہو تو پہلے وہ سرکٹ بند کریں۔